بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’بابر، شاہین سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام کروایا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام کروایا جائے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے کہا کہ قومی ٹیم کا انتخاب پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور بنگلہ دیش جیسی چھوٹی ٹیموں کے خلاف آرام دیا جانا چاہیے۔

عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو 15 کھلاڑیوں تک محدود کردیا گیا ہے، نئے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان خان شنواری ان دنوں امریکی ریاست ہیوسٹن میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ، 16 ون ڈے اور 17 ٹی 20 کھیلے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں