جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم پریکٹس سیشن کے لیے میدان میں موجود ہے جبکہ ویرات بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ میدان میں آئے۔

اس دوران باونڈری پر بابر اعظم کو دیکھ کر ویرات آگے بڑھے اور ہاتھ ملایا جبکہ قومی کپتان نے بھی ان سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

دونوں کرکٹر کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی بابر اعظم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں، مداحوں کی جانب سے کیے گئے کچھ ٹویٹس دیکھیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں