تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سرپرائز: بابر اور کوہلی ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے؟

شائقین کرکٹ کے لیے غیرمعمولی سرپرائز ہے کہ پاک بھارت کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔

بھارت اور پاکستان کے کرکٹرز 2023 کے وسط میں افریقی ایشیا کپ کے ریبوٹ کے حصے کے طور پر ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

افرو ایشیا کپ، 2005 اور 2007 میں منعقد ہونے کے بعد نشریات اور سیاسی مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

تاہم یہ ٹورنامنٹ 2023 میں دوبارہ کھیلا جانا ہے جس میں دونوں ممالک کے کرکٹرز ایک بار پھر کندھے سے کندہ ملائے دکھائی دیں گے۔

ٹورنامنٹ کا تازہ ترین T20 ورژن اگلے سال جون جولائی میں کھیلا جائے گا۔

اے سی سی کے کمرشل اور ایونٹس کے سربراہ پربھاکرن تھانراج کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بورڈز سے تصدیق نہیں ملی ہے ہم ابھی بھی وائٹ پیپر پر کام کر رہے ہیں اور اسے دونوں بورڈز کو پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی ایشین الیون میں کھیلیں ایک بار پلانز طے پانے کے بعد ہم اسپانسر شپ اور براڈکاسٹر کے لیے مارکیٹ میں جائیں گے۔

پچھلے ایڈیشنز میں شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی ایشیا الیون میں وریندر سہواگ اور راہول ڈریوڈ کے ساتھ تھے جبکہ افریقی الیون میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیا کے کھلاڑی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -