جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نوجوان کھلاڑیوں نے 92 کے دو اہم کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر نے 92 کے دو لیجنڈری پاکستانی کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بابر اعظم نے ورلڈکپ 2019 کے 8 میچز میں تین نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی بدولت 474 رنز بنا کر سابق کپتان جاوید میاں داد کا 1992 کے ورلڈکپ میں بنایا گیا 437 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈکپ میں جاوید میاں داد نے  9میچز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے جبکہ اوپنر بابر اعظم نے ایک اننگز قبل ہی نہ صرف اُن کا ریکارڈ توڑا بلکہ ایک نیا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بابر اعظم نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے مجموعی طور پر 8 میچز میں 474 رنز بنائے یوں بابراعظم رواں ورلڈکپ میں 3 ہزار تیز ترین رنز بنانے والے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسی طرح فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی ورلڈکپ کے مقابلوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔

وہاب ریاض نے ورلڈکپ 2019 کے میچز میں 35 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران خان نے 1992 میں ورلڈکپ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وہاب ریاض نے یہ کارنامہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں مشفیق الرحیم کو آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق کپتان وسیم اکرم کے پاس ہے انہوں نے ورلڈکپ کے 38 میچز میں 55 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ نوجوان باؤلر وہاب ریاض نے 20 میچز میں 35 وکٹیں حاصل کیں اسی طرح عمران خان نے 34 وکٹیں 28 میچوں میں لی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں