کرکٹ میں Fab-4 کے نام سے مشہور چار کھلاڑیوں کو سنچری بنائے کافی وقت گزر چکا ہے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 453 دنوں سے سنچری اسکور نہیں بنا سکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو روٹ، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی نے گزشتہ 15 سالوں میں مسلسل اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان میں اس وقت کھیلی جارہی سہ فریقی سیریز میں کین ولیمسن نے 21 اننگز کے طویل انتظار کے بعد ون ڈے میچوں میں سنچری بنائی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 133 رنز اسکور کئے، مگر Fab-4 کے ارکان ویرات کوہلی، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ ابھی بھی ون ڈے میں سنچری بنانے کے انتظار میں ہیں۔
گزشتہ 453 دنوں سے ویرات کوہلی نے ون ڈے میچوں میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم نے سال 2024 میں صرف تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔ کوہلی نے آخری اور 50 ویں ون ڈے سنچری 2023 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔
اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے پچھلی آٹھ ٹیسٹ اننگز میں سے چار میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ لیکن 883 دن گزرنے کے باوجود وہ ون ڈے میں سنچری نہیں بناسکے۔
اسمتھ کی آخری ون ڈے سنچری ستمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی تھی، جہاں انہوں نے 105 رنز بنائے تھے۔ اسمتھ نے ون ڈے میچوں میں اب تک 12 سنچریاں اسکور کی ہیں۔
جو روٹ ون ڈے فارمیٹ میں پانچ سال سنچری بنانے کا انتظار کررہے ہیں، روٹ نے گزشتہ چار سالوں میں 19 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن ون ڈے میں ان کا انتظار کافی طویل ہوچکا ہے، 2,068 دن جاری ہے۔ روٹ نے آخری بار سینچری جون 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر روہت شرما منافق قرار
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، مگر ون ڈے میں بابر بھی سنچری بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، کرکٹ شائقین بابر کے بلے سے بڑی اننگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم کے پاس اپنی سرزمین پر 100 کرنے کا بہترین موقع ہے۔