پیر, جون 3, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ایرون فنچ اور دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہیں جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تاہم ٹاس ہوتے ہی بابر اعظم نے ایرون فنچ اور دھونی کو ریکارڈ سے محروم کردیا ہے۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے 77 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہے جبکہ ایرون فنچ نے 76 میچز میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

ایم ایس دھونی 72 اور انگلش کپتان ایوئن مورگن بھی 72 میچز میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن 71 میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب سے اگر آج پاکستان کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو بابر اعظم سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں