ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

- Advertisement -

ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔

کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ پڑھیں: ہنرک کلاسن کی حرکت پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

بابر اعظم نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم SENA ممالک( جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے اب تک SENA ممالک کے خلاف 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر میں جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں