جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 گزشتہ روز چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکور کیے تھے۔ 272 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

- Advertisement -

تاہم بابر اعظم نے ڈومیسٹک کیریئر کی 180 اننگز میں 30 ویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ڈومیسٹ کیریئر کی 199 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 225 اننگز کا سہارا لیا۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ڈومیسٹک کی 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلیے 262 اننگز کھیلیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے بالترتیب 267 اور 275 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں