اشتہار

بابر اعظم نے غصے میں وکٹ پر بیٹ دے مارا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران شاٹ نہ لگنے پر غصے میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریکٹس سیشن دوران غصے میں وکٹ پر بیٹ دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران قومی بالرز کا سامنا کررہے ہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر تابش خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی گیند ضائع ہوئی تو بابر غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور بیٹ وکٹ پر مار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردھم میں ہیں، جنوبی افریقا کوآسان نہیں لے سکتے وہ کم بیک کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم نے کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کنڈیشن بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہے، ایسی صورت میں مجھے نہیں لگتا کہ ہم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق اور سعودشکیل دونوں ہی نوجوان باصلاحیت بلےباز ہیں، سعودشکیل کو فرسٹ کلاس کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔

ادھر پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے کراچی ٹیسٹ کے سترہ رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں