جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے غیر ملکی بلے باز سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس پر شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔

سیم بلنگز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست ففٹیز کا حوالہ دیا گیا۔ جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنچری بنائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جبکہ بابر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کیلئے ناپسندیدہ ریکارڈ درج کروایا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر کی تنزلی ہوگئی ہے۔ سابق کپتان رینکنگ میں ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ہیں، 651 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف بابر نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران چار اننگز میں 193 رنز بنائے تھے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے چار اننگز میں صرف 45 رنز بنائے اور ان کی رینکنگ متاثر ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں 671 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا اس وقت 32 ویں نمبر پر ہیں۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 46 ویں اور عبداللہ شفیق 520 پوائنٹس کے ساتھ 53 ویں نمبر پر آگئے۔

بنگلادیش بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے حکومت سے منظوری مانگ لی

بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر انگلینڈ کے جو روٹ بدستور نمبر 1 ٹیسٹ بلے باز ہیں، اس کے بعد ساتھی ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں