تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بابراعظم کی شاندار سنچری؛ ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا

گال ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔

قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں شاہینوں نے218 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر قومی ٹیم کو مشکل سے نکالا انہوں نے نسیم شاہ کے ساتھ دسویں وکٹ پر ریکارڈ 70 رنز کی شراکت داری کی۔

بابر اعظم نے ساتویں ٹیسٹ سنچری 119 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Image

عبداللہ شفیق 13، امام الحق 2، اظہرعلی 3، محمد رضوان 19، آغا سلمان 5، محمد نواز 5، شاہین آفریدی صفر، یاسر شاہ 18 اور حسن علی نے 17 رنز بنائے۔

سری لنکا کے پراباتھ جایاسوریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -