جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بابر اعظم کی اے بی ڈیولیرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈیولیرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈیولیرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم سے گفتگو کی اور ان سے کیریئر اور ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھا۔

بابراعظم نے ورلڈکپ میں ٹیم کے بلند حوصلہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئیرز اور جونیئرز کا اچھا کمبینیشن ہے کوشش کریں گے میگا ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔

- Advertisement -

اے بی ڈیولیرز نے پوچھا کہ کیا وہ 40 سال کی عمر تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے علم نہیں کہ کب تک کھیلوں گا لیکن ابھی اپنے کھیل کو انجوائے کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے کھیلے گی، 9 جون کو روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ 11 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں