برمنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی بلے باز بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بیٹسمین بن گئے۔
بابر اعظم نے 70 میچز کی 68 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے اب تک 10 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بنارکھی ہیں، ون ڈے میں بابر کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 125 ہے۔
Second fastest to 3⃣0⃣0⃣0⃣ ODI runs. Well done @babarazam258 👏🏼👏🏼👏🏼#NZvPAK Live Updates: https://t.co/NoiKxqozt7#CWC19 #WeHaveWeWill pic.twitter.com/yGmaiOkMc9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 26, 2019
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں ان کا نمبر دسواں ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا تھا۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا اہم میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا جس میں بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔