اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلی اور رواں سال ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم مسلسل دو سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے، بابر نے گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی میں ایک ہزار 607 رنز بنائے تھے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کپتان نے 2020 میں اب تک ایک ٹی ٹوئنٹی سنچری اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 26 اننگز میں 1063 رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت کے لوکیش راہول 993 رنز بناکر اس سال کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر سے قبل شعیب ملک نے 3 مرتبہ سال میں ہزار رنز ضرور بنائے ہیں لیکن وہ مسلسل یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکے، شعیب ملک نے سال 2014،2016 اور2019 میں ایک ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

ان کے علاوہ عمر اکمل، احمد شہزاد اور عمران نذیر بھی ایک ایک بار سال میں ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 9 مرتبہ سال میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں