تازہ ترین

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

جوہانبسرگ: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

بابر اعظم نے 165 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے حاصل کیا تھا۔

کرس گیل نے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 162 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے 165 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

شان مارش نے 180، ویرات کوہلی نے 184 اور ایرون فنچ نے 190 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جارہا ہے، کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Comments