جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

"سپراسٹارز، قوم کو تم پر فخر ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو سپر اسٹارز قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم نے میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کیلئے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ مجھےاپنے سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے۔

بابراعظم نے لکھا کہ تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام او کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھاکر پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ادھرکامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو میڈل جتوانے والے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہوگئی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل آصف زمان نے شاہ حیسن اور نوح دستگیر بٹ کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں