جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بابراعظم نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کی ساتویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جو کوئی کھلاڑی نہ کرپایا وہ بابر اعظم نے کردکھایا، بابراعظم ایک ملک میں مسلسل 5 سنچریاں بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ابتدائی 33 اننگز میں سات سنچریوں کا منفرد ریکارڈ بھی بابر کے نام رہا، بابراعظم نے 130 گیندوں پر مسلسل دوسری اور کیرئیر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔

ابوظہبی میں پاکستان مشکلات سے دوچار تھا، 79 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، ایک اینڈ سے وکٹیں گررہی تھیں تو دوسرے اینڈ سے بابر اعظم اکیلے سپاہی کی طرح لنکن بولرز کا مقابلہ کررہے تھے۔


مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے ہرا دیا


بابر کا بلا رنز اگلتا رہا، انہوں نے شاداب خان کے ساتھ مل ریسکیو ورک کیا۔ ایک سو نو رنز کی شراکت جوڑ کر پاکستان کو دوسو انتیس رنز تک پہنچایا۔


مزید پڑھیں: بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل


ریکارڈ کے مطابق بابر اعظم ابتدائی تینتس اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلےباز بن گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں