سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میچ ونر نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم میچ ونر نہیں ہے وہ اپنی اننگز کو بہتر بناتے ہیں پھر شاٹ کھیلتے ہیں اور وہ میچ کو لے کر چلنے والے کھلاڑی ہیں۔
باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم 40 گیندوں میں 100 نہیں کرتے اور یہ جو تاثر ہمارے یہاں بنا ہوا ہے کہ میچ ونر وہ بابر اعظم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ ونر سعید انور تھے جو 15 سے 20 اوور کھیلتے تھے تو پورا میچ ایک طرف کردیتے تھے، لوگوں کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ میچ ونر کون ہوتا ہے ایک تو ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں کامران اکمل یہ بھی میچ ونر تھے۔
بابر اعظم میچ ونر تھوڑی ہے، باسط علی#ARYNews #CWC23 #WorldCup23 #BabarAzam pic.twitter.com/zXsfDzlbI7
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 8, 2023
باسط علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس گیم چینجر نہیں ہیں، ہمارے پاس سو گیندوں میں 80، 90 رنز کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم ہوگئے یا سچن ٹنڈولکر یہ سب میچ جیتنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کی میکسویل کی اننگز دیکھیں تو اگر پیٹ کمنز گیندیں نہ روکتے تو میکسویل کے 200 رنز نہ بنتے، کمنز سے میکسویل کو اسٹرائیک دی اور وکٹ کو بچا کر رکھا۔
اظہر علی نے کہا کہ اگر بابر اعظم اچھی اننگز نہ کھیلیں تو فخر زمان وہ کارکردگی نہیں دکھا سکتے، اگر فخر نہ ہو تو پھر بابر کے لیے بھی مسائل ہوسکتے ہیں۔