سابق کرکٹر توصیف احمد بابر اعظم کی اوپننگ پوزیشن کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہےاور انھیں اس پوزیشن کے لیے چننے پر تنقید کی ہے۔
اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو یہ ٹیم صحیح نہیں لگ رہی تو بولیں اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ کیوں کہ آپ ٹیم کو بنانے آئے ہیں، آپ نے کہا کہ یہ کرلے گا، بالکل کرلے گا وہ عظیم پلیئر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ون ڈاؤن آتا ہے تو اوپنر اور اس نمبر پر کوئی خاص فرق نہیں ہے لیکن وہ مڈل آرڈر میں کھیلتا ہے، جب اوپر ایک اوپنر اور ہوگا تو تھوڑا سا ٹائم نکلے گا کیوں کہ یہ بڑا فارمیٹ ہے، ٹی ٹوئنٹی میں تو یہ ٹھیک ہے۔
توصیف احمد نے کہا کہ آپ کے پاس امام الحق تھا، شان مسعود تھا، آپ نکالتے تو آپ نے تو بالکل ہی اس کو الگ کردیا، لوگ کہہ رہے کہ کہ ابھی ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے ہمیں اچھی باتیں کرنی چاہیئں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ان چیزوں کا پوائنٹ آؤٹ کرنا پڑے گاکم از کم میں تو کروں گا ہم نے ایسے ہی نہیں کرکٹ کھیلی، اس پر ہمیں بات کرنی چاہیے ہاتھ باندھ کر کچھ نہیں ہوگا بات کریں کہ یہ غلط ہے۔
خیال رہے کہ ٹرائی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف بطور اوپنر بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بڑی اننگز نہ کھیل پائے۔
اوپنر کی حیثیت سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے آؤٹ آف فارم بابر اعظم نے 23 گیندیں کھیلتے ہوئے صرف 10 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔