اشتہار

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا خواب چکنا چُور! ’کپتان کو کوئی فرق نہیں پڑتا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کا ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا خواب چکنا چُور ہوگیا لیکن کپتان بابر اعظم تو بس ٹیم کی قیادت کو انجوائے کررہے ہیں اور لگتا یہی ہے کہ انہیں ہار سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

انگلش ٹیم نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔ کراچی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے بابر اعظم الیون کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا، قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 7ویں نمبر پر آگئی ہے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا سنہری موقع بھی گنوا دیا لیکن ٹیم رینکنگ میں نیچے آگئی ہے تو کونسی قیامت آگئی ہے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اہم ایونٹ میں شکست سے دوچار ہورہی ہے اور لگتا بھی یہی ہے کہ اس پے درپے شکستوں سے انہیں کوئی فرق بھی نہیں پڑتا ہے۔

انگلینڈ نے پہلے پاکستان آکر ٹی 20 سیریز میں شکست دی پھر کمزور سری لنکا سے ایشیا کپ کا فائنل بھی ہارے، زمبابوے نے بھی شکست کا مزہ چکھایا۔

pakvseng ’سوچنا بھی منع ہے‘ شاہین آفریدی نے پوسٹ شیئر کردی (arynews.tv)

ورلڈ کپ کھیل کر آنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف، نسیم شاہ کو آرام دینے کی بجائے ٹیسٹ میچ کھلا دیا گیا نتیجہ دونوں ہی انجرڈ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کا شکار تھے لیکن کپتان کو ان سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ جو ہوا وہ ہوگیا۔

ان سب شکستوں کے باوجود بابر اعظم کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا اس قسم کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو فرق پڑتا ہے جو ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، شائقین کرکٹ ٹی 20 میں ان کے اسٹرائیک ریٹ پر بھی تنقید کرتے ہیں لیکن بابر اعظم کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں