اشتہار

’سوچنا بھی منع ہے‘ شاہین آفریدی نے پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں پوسٹ شیئر کردی۔

انگلش ٹیم نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔ کراچی ٹیسٹ مہمان ٹیم نے بابر اعظم الیون کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

کراچی ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی بابر اعظم اور سعود شکیل، آغا سلمان کی نصف سنچریوں کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔

- Advertisement -

کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے انگلش ٹیم کو 167 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ کی جانب سے کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایسے میں قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بابر اعظم کے دفاع میں پوسٹ شیئر کردی۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’سوچنا بھی منع ہے‘ بناتے ہوئے لکھا کہ ’بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ’ٹیم کو سپورٹ کریں یہی ٹیم ہمیں جتوائے گی بھی، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔‘

اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے بھی یہی ہیش ٹیگ بناتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشا اللہ۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں