لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھےروز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم کھیل کے آخری روز 235 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو 116 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی، امام الحق 70 اور کپتان بابر اعظم 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Australia win by 115 runs.
Congratulations @CricketAus 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/zVkHozrsn9— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2022
بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دو میچوں میں قومی ٹیم آسٹریلیا پر حاوی رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آخری سیشن میں خراب کارکردگی سے میچ اور سیریز ہار گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے لیے پلان بنایا تھا لیکن مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر ان کے شکر گزار ہیں، سیریز میں مداحوں نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔