قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے بعد شکست کی وجوہات بتا دیں۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم نے 10 سے 15 رنز کم کیے جب کہ شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آخری اوور میں15رنز بھی بچتے تو نتیجہ مختلف ہوتا لیکن پانڈیا نے میچ اچھا فنش کیا۔
بابراعظم نے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھانی، نسیم شاہ اور دوسروں نے زبردست بولنگ کی، خاص کر نوجوان بولر نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی وہ پرُجوش نوجوان ہے اور شاہین آفریدی کی غیرموجودگی میں ایگریشن کے ساتھ بولنگ کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے10سے15رنز کم بنائے تاہم ٹیل اینڈرز نےکچھ رنز بنائے جس سے مدد ملی۔