اشتہار

افغانستان کیخلاف ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو کس کرب سے گزرنا پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے نامور بیٹر بابراعظم نے افغانستان کے خلاف ورلڈکپ میچ میں شکست پر لب کشائی کی ہے۔

یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے پچھلے سال بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف حیران کن شکست پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران کس کرب اور تکلیف سے گزرے۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب ہم افغانستان سے میچ ہارے تو ہم نے بابر اعظم کو پریشان دیکھا، اس کے جواب میں پاکستانی بیٹر نے کہا کہ وہ میچ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا کیوں کہ ورلڈکپ میں افغانستان سے ہارنا کافی مایوس کن تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اس میچ میں وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلے اور ہم اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے پائے تاہم ہم نے کوشش کی۔

ہم نے کافی اچھا ٹوٹل کیا تھا لیکن افغانستان کے دونوں بیٹر جس طرح کھیلے ایسا لگا کہ وہ اس پچ پر آؤٹ ہونگے ہی نہیں میرے خیال میں انھیں بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ میرے لیے کافی مشکل دن تھا اور میں اس رات سو نہیں پایا تھا وہ ہار میرے دل پر کافی لگی تھی۔

میزبان نے پوچھا کہ اس شکست کے بعد خیالات پر قابو پانے میں کتنےدن لگے جس کے جواب میں وائٹ بال کپتان نے کہا کہ اس پر قابو پانے کے لیے تھوڑا وقت تو لگتا ہے۔ ہر دن اچھا نہیں ہوتا اور یہ بھی زندگی کا حصہ ہے۔

اس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں ویرات کوہلی سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا احوال بھی بتایا۔

بابر کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد کوہلی سے نارمل بات چیت ہوئی تھی ان سے کرکٹ کے حوالے سے بات کی میں جب بھی ملتا ہوں تو ان سے کرکٹ پر ہی بات ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں