کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کو بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کی بھارت کیخلاف کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاباش لڑکوں، اسی طرح کارکردگی دکھاتے رہو، انڈرنائٹین ٹیم کی مزید کامیابی کیلئے ہم دعاگوہیں۔
Well done boys, keep performing like this and continue to make all of us proud. Praying for your more successes in cricket.🇵🇰 https://t.co/fKMeRsb3Q4
— Babar Azam (@babarazam258) December 25, 2021
واضح رہے گذشتہ روز انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اس فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئی ہے۔
بھارت نے پہلےکھیل کرپاکستان کو دوسو اڑتیس رنزکا ہدف دیا تھا، جس کو قومی ٹیم نےآٹھ وکٹ پرحاصل کیا، محمد شہزاد 82 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کے ہیرو رہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی جونیئر کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔