تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

ملتان: ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کلین سوئپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بطور ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلی، محمد نواز نے دوسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جونیئرز اور سینئرز کا کمبینیشن میدان میں اتاریں، ہر میچ میں بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

انھوں نے کہا ملتان کے شائقین نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا، ملتان کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

دوسری طرف پے در پے تین شکستوں کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

نکولس پوران نے کہا کہ عقیل حسین نے آج بہترین بیٹنگ کی، مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ عقیل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے تھے۔

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اتنی گرمی میں شائقین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کی جائے گی، اور کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے کرکٹ کھیلی، جو آسان نہیں تھا، امید ہے ویسٹ انڈین ٹیم بھی بہتر سے بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -