جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 میں رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تنزلی ہوئی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی ترقی ہوئی ہے۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلش بیٹر فل سالٹ تیسرے، یشسوی جیسوال چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹونس پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ

دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، کیوی بیٹر ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں روی چندر ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آل راؤنڈر میں رویندرا جڈیجا پہلی نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں