اشتہار

کراچی ٹیسٹ میں بابراعظم  کے نام 2 نئے اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی ینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 نئے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد  یوسف کا ریکارڈ توڑا۔

- Advertisement -

محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جب کہ بابر نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک سال میں سب سے زیادی انٹرنیشل ففٹی پلس رنز کرنے والے پلیئر بن گئے۔

بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس نیوزی لینڈ کیخلاف اسکور کیا، انہوں نے اس سال7 انٹریشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں