تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا، ویڈیو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں ٹیم میں آیا تو آغاز اچھا تھا لیکن سال بعد پُرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی۔ اس موقع پر اس وقت کے کوچ مکھی آرتھر نے میرا بہت ساتھ دیا اور مجھے کہا کہ صرف کھیل پر توجہ دیں ،منفی چیزیں نہ سوچیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اس سیریز میں 3 سنچریاں اسکور کیں جس سے پرفارمنس میں تسلسل آیا۔

قومی کپتان نے میرے رول ماڈل سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ مجھے شروع سے ان کی بیٹنگ کا انداز پسند تھا۔ انہیں جب بھی شاٹس کھیلتے دیکھتا تو نیٹ میں اس کی پریکٹس کرتا تھا۔

 

بابر اعظم نے اس مقام تک پہنچنے کا کریڈٹ اپنے والد کو دیتے ہوئے کہا کہ کیریئر میں میرے والد کا کردار بہت اہم ہے۔ وہ مجھے ہر میچ میں خود لے کر جاتے تھے اور میرے سارے میچز بھی دیکھتے تھے۔ بیٹنگ بہتر کرنے میں والد نے بہت مدد کی۔ جب میں نے انڈر 19 کھیلنا شروع کی تو اندازہ ہوا۔

قومی کپتان نے انگلینڈ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ ایک تاریخی سیریز ہے۔ امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور انگلش ٹیم بھی دورہ پاکستان کو انجوائے کرے گی۔

Comments

- Advertisement -