تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عدنان صدیقی سے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر آئے تو معروف اداکار عدنان صدیقی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مستقل مزاجی سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کی تعریف کی۔

اداکار نے لکھا کہ بابر اعظم ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، طویل مدت کے بعد ایک مستقل مزاج کرکٹر میسر آیا ہے، کرکٹ میں مستقبل بابر اعظم کا ہی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘بابراعظم شاندار اعزاز کے ساتھ سال 2021 کا اختتام کرینگے’

بابراعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 79رنز کی اننگز نےپہلےنمبر پرپہنچایا،اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان سال 2021 کا اختتام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کو ساتھ لیکر کریں گے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کلینڈر ایئر 2021 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 2000 رنز بنانے پر پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے اور اپنے کیریئر میں وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے بلے باز ایڈن مرکرام کو تیسرے نمبر سے دھکیلا۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں، آئی سی سی کے دس بہترین بلے بازوں میں کے آر راہول پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

- Advertisement -