پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں ’انسان‘ ہیں۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان اور سامعین نے مختلف سوالات کیے۔
سامعین میں ایک شخص نے پوچھا کہ سب لوگ بطور کرکٹر بابر اعظم کو ’کنگ‘ بولتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں وہ ’کنگ‘ ہیں کہ نہیں؟
شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم کنگ تو نہیں انسان ہیں، دیکھیں مجھے لگتا ہے کہ یہ بابر پر ایکسٹرا بوجھ ڈالا گیا ہے اس کو نارمل رکھنا چاہیے۔
میزبان نے کہا کہ یہ تو آپ کے اچھے دوست حسن علی نے کہا کہ ’بوبزی دا کنگ‘ اس پر انہوں نے کہا کہ حسن علی نے یہ تو غلط کیا ہے، میں تو ایک میم دیکھ رہا تھا کہ لڑکے نے بولا کہ آپ ریکوئسٹ کرو حسن علی سے کہ وہ میڈیا پر آکر بولے ’کنگ نہیں کرے گا‘ تو وہ پرفارم کرلے گا۔
شاداب خان نے کہا کہ اس نے کبھی ’کنگ‘ بولنے کی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن ہم لوگوں نے اس پر دباؤ ڈال دیا ہے، اب اس کا کنگ والا ٹیگ ختم ہورہا ہے تو وہ اچھا پرفارم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہر انسان کو بہتری کی ضرورت ہے، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ سے پیچھے ہیں، بابر کی ایوریج 50 ہے اور اس کا اسٹرائیک ریٹ 130 ہے جب ایوریج اس کی 30 ہوگی تو اس کا اسٹرائیک ریٹ بڑھے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں پرفارم کرے اور اسٹرائیک ریٹ بھی 170 ہو تو ایسا نہیں ہوسکتا۔
شاداب خان نے کہا کہ ہمیں کھلاڑی کو وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنی گیم میں بہتری لائے لیکن ہم تنقید شروع کردیتے ہیں۔