21.9 C
Kitzingen
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے کھلاڑی فہرست میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں‌ کامیاب رہے.

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی 20 درجہ بندی  میں پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں.

[bs-quote quote=” فاسٹ بولر فہیم اشرف کی پوزیشن میں واضح بہتری آئی ہے، وہ لمبی چھلانگ، ساتویں نمبر پر آگئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

یاد رہے کہ ٹی 20 میں تیز ترین ہزار رن اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم ہی کے پاس ہے.

اچھی کارکردگی کے بدولت فاسٹ بولر فہیم اشرف کی پوزیشن میں بھی واضح بہتری آئی ہے، وہ لمبی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے باصلاحیت اوپنر فخر زمان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے.

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں، جب کہ عماد وسیم دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔


مزید پڑھیں: دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز 1-1 سے برابر


پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کو بھی اپنی عمدہ کارکردگی صلہ مل گیا، آل راونڈرز رینکنگ میں وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم ہے، رواں برس اس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں