اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ہم جب گر کر اٹھتے ہیں تو بہت اوپر جاتے ہیں، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جب گر کر اٹھتے ہیں تو بہت اوپر جاتے ہیں اور ایسا بہت بار ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچز ہار کر مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور اسے کل مضبوط حریف جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں ایک بڑا اہم میچ کھیلنا ہے۔ ٹورنامنٹ میں رہنے اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اب قومی ٹیم کسی شکست کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

میچ کے لیے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور ایک روز قبل چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ہے۔ اس موقع پر اسکواڈ کا مورال ہائی کرنے کے لیے قومی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور انہیں بلند حوصلوں کے ساتھ آئندہ تمام میچز کھیلنے کا کہا۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے کہا کہ ہم جب بھی گر کر اٹھتے ہیں تو بہت اوپر جاتے ہیں اور ایسا بہت بار ہوا ہے۔ ہم نے پہلے بھی ایسی صورتحال سے ہمیشہ نکل کر دکھایا ہے اور ماضی کی پرفارمنس یاد کر کے کھیلیں گے تو منزل تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جب ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہو گی، ہمیں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی ہم دوبارہ اٹھ سکتے ہیں، یہ بات اس وجہ سے بار بار دہرا رہا ہوں کے ماضی میں کئی بار ہم ایسی پوزیشن سے نکلے اور اب بھی نکل سکتے ہیں۔

قومی ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 میچز نیدر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیتے ہیں جب کہ بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں