تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابر اعظم نے ’پروفیسر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن انہوں نے پھر بھی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک رن بنا کر بابر اعظم نے محمد حفیظ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فخر زمان کی شاندار نصف سنچری : پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -