اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے کیریئر کی 16 ویں سنچری اسکور کرکے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا، فہرست میں پہلے نمبر پر 20 سنچریاں بنانے والے سعید انور ہیں۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 84 ویں اننگز میں 16 ویں سنچری کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 16 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔ پاکستانی کپتان سے قبل یہ اعزاز 94 اننگز میں 16 سنچریاں کرنے والے ہاشم آملہ کے پاس تھا۔

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 19.04 فیصد اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں، پاکستان کے کپتان سب سے زیادہ سنچری بنانے کی اوسط میں بھی سرفہرست ہیں۔

بابر اعظم بطور کپتان پانچ ون ڈے سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی، بابر اعظم کو سیریز اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں