منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھٹے ٹی میں 20 انگلینڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چھٹے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار 59 گیندوں پر 87 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگز میں سات چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

بابر اعظم اس اننگز کے ساتھ ہی تیز ترین تین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کیریئر کی 81ویں اننگز میں حاصل کیا۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے بھی کیریئر کی 81ویں اننگز میں 3 ہزار بنائے تھے جبکہ روہت شرما کو 108 میچوں کا سہارا لینا پڑا تھا۔

کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے 101 اننگز میں 3 ہزار بنائے ہیں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی 113 اننگ کھیل کر اتنے ہی رنز بناچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں