منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے لاہور سے شکست کی وجہ بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف سات گیندوں قبل حاصل کرلیا، اوپنر طاہر مرزا نے شاندار نصف سینچری بناتے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی جس کی وجہ سے اسکور کم بنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ بھی اچھی نہیں کی کارکردگی وہ ہوتی ہے جس سے ٹیم جیتے میری بیٹنگ میں کچھ مثبت چیزیں تھیں جبکہ کچھ مزید بہتر بھی کرسکتا تھا۔

واضح رہے کہ تاریخی فتح کے بعد دفاعی چیمپئن کل ٹائٹل کے دفاع کے لئے ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ایس ایل 7 میں بھی یہ دونوں ٹیمیں ہی فائنل میں ٹکرائیں تھی جہاں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو42 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں