تازہ ترین

بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

لاہور: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج دوپہر ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر رپورٹ دیں گے۔

بابر اعظم کے بطور کپتان مستقبل کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے، ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے نیا کپتان لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بابر اعظم کے علاوہ آج ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی ذکا اشرف کو رپورٹس دیں گے۔

بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے ہٹانے پر غور

واضح رہے کہ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بابر اعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کپتانی سے متعلق گفتگو کریں گے، بابر اعظم کو وائٹ بال کے نئے کپتان کے بارے میں بتایا جائے گا۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کے لیے شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے شان مسعود مضبوط امیدوار ہیں، تاہم کرکٹ بورڈ تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بابر اعظم سے ملاقات کے بعد کرے گا، بابر سے ملاقات کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔ خیال رے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا ہے۔

Comments

- Advertisement -