تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

قومی ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بیٹر بابر اعظم نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا اور تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بیٹر بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

اسٹار بلے باز کو اگست میں شاندار کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔ بابر اعظم نے گزشتہ ماہ افغانستان کیخلاف سیریز میں دو نصف سنچریاں جب کہ نیپال کیخلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں 151 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔

آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے بابر اعظم کا قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور ویسٹ انڈین بیٹر نکولس پوران سے مقابلہ تھا۔

 

دوسری جانب بابر اعظم نے تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز ہے، گزشتہ ماہ میری ٹیم اور میرے لیے شاندار رہا اور ہم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کا پاکستان میں طویل عرصے کے بعد آنا اور لاہور اور ملتان میں کرکٹ سے پیار کرنے والے مداحوں کے سامنے کھیلنا بہت شاندار تھا۔ میں نے ملتان میں دوسری مرتبہ 150 سے زائد اسکور بنایا جس نے میری خوشی دوبالا کر دی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 107 ایک روزہ میچوں میں 8.47 کی اوسط سے 5380 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -