پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’ذاتیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ذاتیات پر حملے نہیں ہونا چاہئیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جس کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی۔

بابر اعظم نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں پوری ٹیم کی بات کررہا ہوں ذاتیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ کارکردگی پر بات کریں ویسے بھی کوئی کیا بول رہا ہے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

علاوہ ازیں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید نے میرے رن ریٹ کے حوالے سے کہا وہ نہیں سنا لیکن انہیں خیال کرنا چاہیے وہ بھی کبھی کرکٹر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر کی باتیں ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں لاتے تاہم کسی پر پرسنل نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عاقب جاوید نے محمد رضوان اور بابر اعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپنرز پاکستان کو کوئی ٹورنامنٹ جتوانے والے نہیں ہیں مجھے نہیں سمجھ آتی ہے کہ جس طرح کی ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں اس میں ہم کیسے نکلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں