جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈھائی سال بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بھارتی اوپنر شبھمن گل نے پاکستانی پلیئر بابر اعظم سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بابر اعظم 951 دن تک آئی سی سی ون ڈے کی ٹاپ پوزیشن پر رہے، اب شبھمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 830، اور بابر اعظم کے پوائنٹس 824 ہو گئے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں شاہین آفریدی کی بھی تنزلی ہو گئی، شاہین نے بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو دی، اور پہلے سے 5 ویں نمبر پر چلے گئے، جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے 709 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ہفتہ وار رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں، جب کہ افغانستان کے ابراہیم زدران 7 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں