ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

محمد رضوان کے وائرل بیان پر بابر اعظم بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے ’ون اور لرن‘ سے متعلق بیان پر بابر اعظم بھی بول پڑے۔

پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے لوگوں سے کہا کہ وہ رضوان کے پیغام کے سیاق و سباق کو سمجھیں، یہ ہم نے خود بنایا ہے، یہ ہمارے اپنے ہیں جو ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں مصروف رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر رضوان نے کچھ کہا تو اس نے اسے مختلف نقطہ نظر سے کہا، تو آپ اس کی تشریح اور پیش کرسکتے ہیں جیسا کہ آپ چاہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی گر رہا ہے تو ہم اسے نیچے دھکیلتے رہتے ہیں اور ان سے میمز بناتے ہیں۔

زلمی کے کپتان نے کہا کہ میمز کا رضوان پر کوئی اثر نہیں پڑا، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے اور وہ اس سے پریشان نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اب کہا جارہا کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹاؤ اس طرح کا رویہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا جیسی ذہن سازی کی جائے گی لوگ ویسے ہی سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ میچ میں شکست کے بعد رضوان نے کہا تھا کہ کبھی ’ون اور کبھی لرن‘ ہوتا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر میمز بننا شروع ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں