قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر اپنائی گئی حکمت عملی بتا دی۔
تیسرے ون ڈے کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم ون ڈے میں 350 رنز ہدف کو چیس کرنے اور 300 کا ہدف کو کامیابی سے دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے سیریز میں کامیابی سے اعتماد ملتا ہے۔ بابر نے کہا کہ میرے اور امام کے درمیان اچھی شراکت بنی پھر اسپنرز نے زبردست گیندبازی کی لیکن بدقسمتی سے نواز انجرڈ ہوئے۔
بابراعظم نے کہا کہ سیریز جیت کر ریلیکس نہیں ہوں گے اگلے 2 میچ بھی جیتیں گے سیریز میں اپنی بنچ اسٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے جیسے ٹی ٹوئنٹی میں آزمایا تھا۔