سنچورین: پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے مقابلے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان پروٹیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لئے بے تاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پروٹیز سے پہلے ون ڈے میں نبردآزما ہونے کے لئے شاہینوں کی سینچورین میں تیاریاں تیسرے روز بھی جاری ہیں، کھلاڑیوں نے آج بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور ٹریننگ کرے گا اور اپنی خامیوں کو دور کرے گا۔
سینچورین میں قومی اسکواڈ دو روز سے بائیو سیکور ببل میں رہتے ہوئے فزیکل ٹریننگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، دو روز قومی کرکٹرز کی کرونا ٹیسٹنگ بھی کی گئی تھی اور تمام کھلاڑیوں بشمول اسٹاف تمام کی کرونا رپورٹ منفی آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا میں موجود قومی اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم جنوبی افریقہ پر قہر ڈھانے کو تیار ہیں، بابراعظم نے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جم کر بیٹنگ پریکٹس کی اور خوب اسٹروکس لگائے۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ پر جیت کے لیے بابر اعظم کے بلے سے رن کا سیلاب بہنا ضروری ہے، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔