تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بابر اعظم نے ننھے مداح کے خط کا جواب دے دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے مداح کے خط کا جواب دیتے ہوئے ان سے آٹو گراف بھی مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کے ننھے مداح محمد ہارون سوریا کا خط وائرل ہورہا ہے، جس میں ننھے ہارون نے قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور ٹیم کی حمایت کی۔

بچے نے خط میں لکھا کہ ’میں مستقبل میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنوں گا اور آپ کو آپ کی پوری ٹیم کو اپنی ٹیم میں بلاؤں گا پھر ہم فائنل میں پہنچیں گے اور جیتیں گے۔‘

ننھے مداح نے بابر اعظم سے درخواست کی تھی کہ ایک کاغذ پر ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹو گراف دلوا کر ان کے گھر ارسال کیا جائے۔

اب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے ہارون کے خط جواب دے دیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان نے بچے کا نام لے کر خط لکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اعتماد اور توجہ سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ آپ کو ٹیم کے آٹو گراف ملیں گے لیکن مجھے آپ کا آٹو گراف چاہیے۔

بابر اعظم کی جانب سے ننھے بچے کے خط کا جواب دینے کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -