ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کرنا اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے مزید لکھا کہ مجھے قومی ٹیم کی کپتانی کرنے پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھے جبکہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کرنا فضول کی باتیں ہیں، اسکور کرنے والا بڑا کھلاڑی ہوتا ہے۔

ظہیر عباس نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیا جانا چاہیے اگر وہ رنز نہیں بنارہا ہے، وہ ہمارا اہم بلے باز ہے اور وہ آؤٹ آف فارم ہے تو اسے ٹیم سے باہر ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ اس وقت ڈاما ڈول ہے، بورڈ کو معلوم ہوگیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر گزارا نہیں، پلیئرز میں اختلاف ہوتے ہیں لیکن ٹیم کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں