منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازنہ نہیں پاکستان کا بابر اعظم کہلوانا پسند کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

مداح نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ انہیں ایکشن فلمیں پسند ہیں یا رومانوی؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایکشن فلمیں زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں۔

- Advertisement -

بابر اعظم سے کھانے کے بارے میں پوچھا گیا کہ بریانی اور پیزا میں سے کیا زیادہ پسند ہیں جس پر بابر نے کہا کہ دونوں ہی نہیں۔

بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ بابر اعظم کو ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ‘‘بوب سے’’ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جب بابر سے پوچھا گیا کہ مداح آپ کو اسی نام سے پکار سکتے ہیں جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاں پکار سکتے ہیں۔

مڈل آرڈر بلے باز سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں کتنے رنز بنارکھے ہیں؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 1455 رنز بنائے ہیں۔

آخر میں بابر اعظم نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں