تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

ویڈیو: بابر اعظم کرکٹ کے میدانوں کے بعد سڑکوں پر دھوم مچانے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی اعلیٰ بیٹنگ کی بدولت کرکٹ کے میدانوں میں تو دھوم مچائی ہوئی ہے لیکن اب وہ سڑکوں پر بھی دھوم مچا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی نمبر ایک بلے باز قومی کپتان بابر اعظم جو اپنی اعلیٰ بیٹنگ کی بدولت کرکٹ کے میدانوں میں تو دھوم مچا رہے ہیں اب وہ سڑکوں پر بھی دھوم مچانے نکلے ہیں اور ان کے ہیوی بائیک لاہور کی سڑکوں پر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کرکٹ کے بعد سب سے بڑا مشغلہ ہیوی بائیک کی رائیڈ ہے اور کرکٹ سے فراغت میں وہ اپنا یہ شوق پورا کرتے ہیں۔

قومی ٹیم جو حال ہی میں نیوزی لینڈ سے سیریز کھیل کر فراغت کے دن گزار رہی ہے تو کپتان نے اس فراغت میں اپنا شوق پورا کیا۔ ویڈیو میں وہ رات کے وقت لاہور کی ایک سڑک پر ہیوی بائیک تیز رفتاری سے چلاتے نظر آ رہے ہیں۔ جس کی ویڈیو خود انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کر دی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ ’ریڈی، سیٹ، گو‘۔

 

اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ اور لائیک کرچکے ہیں جب کہ ہزاروں نے اس کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments