اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بابراعظم کی رینکنگ میں ترقی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بابر نے صرف 76 رنز بنائے تاہم وہ خوشی قسمتی سے ان کی پوزیشن میں مزید بہتری آئی ہے۔

بابر کی رینکنگ میں ترقی آسٹریلیا کے مارنس لیبوشن اور ٹریوس ہیڈ کی تنزلی کا نتیجہ تھی۔ لیبوشن اور ہیڈ نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایشز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وہ بڑا اسکور کرنے میں ناکامی پر اہم ریٹنگ پوائنٹس کھو بیٹھے۔

- Advertisement -

جس کے نتیجے میں لیبوشن تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں جب کہ ہیڈ دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
گزشتہ ہفتے بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد پانچویں نمبر پر تھے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بلے سے پاکستان کے ہیرو عبداللہ شفیق کو ان کی بہادری کا صلہ ملا جب وہ 27 درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر پہنچ گئ جبکہ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو سعود شکیل کیرئیر کی بہترین 705 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 15ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں