ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اس وقت فوکس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹین کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل میں جس طرح کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہے تو امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی کمبی نیشن رہے اور رنز کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہوگی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ یہ 2 کھلاڑیوں کی گیم نہیں کہ وہی کریں گے جو کریں گے یہ ٹیم گیم ہے۔

- Advertisement -

’بابراعظم نے ابھی تک خود کو میچ ونر ثابت نہیں کیا‘

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی پرفارم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، ہمارے پاس میچ جتانے اور لڑنے والے پلئیرز ہونے چاہییں جو پاکستان کے پاس ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے اور اس میں آپ 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں، تو رضوان کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سمیت جو ینگ بولرز آ رہے ہیں وہ پاکستان کے لیے اچھا ہے لیکن یہ نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا اچھا ہے، ابھی ہم انہیں بہترین قرار نہیں دے سکتے کیونکہ بہترین بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہر ٹیم میں بڑے اچھے ایمرجنگ کھلاڑی ہیں، انہیں پریشر میں کھیلنا سیکھنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں